Live Updates

رشتے پیسوں یا تحائف کی بنیاد پر نہیں بنائے جاتے؛ ریحام خان حق مہر کے حوالے سے بول پڑیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 1 مئی 2018 14:58

رشتے پیسوں یا تحائف کی بنیاد پر نہیں بنائے جاتے؛ ریحام خان حق مہر کے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مئی 2018ء) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اپنے کسی نہ کسی بیان کی وجہ سے خبروں کا موضوع بنی رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح جب ایک سوشل میڈیا صارف نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان خاتون اور پاکستانی خاتون کو شادی سے پہلے پیسے دیے جاتے ہیں اور اسے تحفہ یا پھر ’’حق مہر‘‘ کہتے ہیں۔جس کے جواب میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا اور کہا کہ کچھ لوگ یہ حق نہیں لیتے اور میں نے بھی ہر بار ایسا ہی کیا تاہم میں اس بات پر یقین کرتی ہوں کہ رشتے پیسوں یا تحائف کی بنیاد پر نہیں بنائے جاتے۔


Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات