موٹاپا آپ کے دماغ کو جلد بوڑھاکرسکتاہے، ماہرین

منگل 1 مئی 2018 15:30

قصور۔یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء)سائنسدان ایک عرصہ سے اس مخمصہ کا شکارتھے کہ موٹاپے سے دماغ کی کارکردگی کا کیاتعلق ہی اب ان کی یہ الجھن دور ہوگئی۔حال ہی میں کی جانیوالی ایک تحقیق سے پتہ چلاکہ موٹاپا آپ کے دماغ کو جلدبوڑھاکرسکتاہے‘اس مقصدکیلئے سائنسدانوں نے 527افرادکامشاہدہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دماغ کے سفید مادے کا تجزیہ کیا‘ دماغ کا سفید مادہ دماغ کے تقریباً نصف حصہ پرمشتمل ہوتاہے اور زیادہ تر افعال سرانجام دیتا ہے۔

ماہرین نے دیکھاکہ جو افرادموٹاپے کا شکارتھے ان کا دماغ زیادہ عمرکے افرادکی طرح سستی سے افعال دے رہاتھا اس سے قبل کی جانیوالی تحقیق سے پتہ چلا تھاکہ موٹاپا ذیابیطس‘ کینسر اور امراض قلب کا سبب بنتاہے اور عمر میں 8سال کمی کرسکتاہے۔