وفاقی بجٹ 2018-19ء میں پہلی مرتبہ ملک میں فلم صنعت کو فروغ دینے کیلئے خصوصی تفریحات کے علاوہ آرٹسٹ کمیونٹی کی حوصلہ افزائی اور فلاح وبہبود کیلئے حکومت نے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے، طاہرہ اورنگزیب

منگل 1 مئی 2018 15:30

اسلام آباد ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2018-19ء میں پہلی مرتبہ ملک میں فلم صنعت کو فروغ دینے کیلئے خصوصی تفریحات کے علاوہ آرٹسٹ کمیونٹی کی حوصلہ افزائی اور فلاح وبہبود کیلئے حکومت نے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آرٹسٹ کمیونٹی کی فلاح وبہبود کیلئے خصوصی پیکج کے ذریعے کسی بھی حقیقی مشکلات طبی امداد گھریلو دشواری کیلئے فنڈز حاصل کر سکتے ہیں جو منتخب حکومت نے بجٹ میں اعلان کیا۔

اس کے تحت فلم انڈسٹری کے معیار کو بڑھانے کیلئے فلم سازی کی مشینری کی برآمد اور ٹیکس میں کمی سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں فلم صنعت کی حوصلہ افزائی کیلئے نئے مالی سال 2018-19ء میں خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں جو اس شعبے سے منسلک لوگوں کیلئے مالی اور آمدنی پیدا کرنے میں مدد ملے گی جبکہ اس اقدام سے ہمارے سینماؤں میں غیر ملکی فلموں کی سکریننگ کے رجحان کو بھی حوصلہ افزائی ملے گی جس سے بہت زیادہ پیسے کمایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

طاہرہ اورنگزیب نے کہاکہ اس فلموں کو چین میں بھی دکھایا جائے گا جو مقامی صنعت کے فروغ کیلئے ایک مثبت قدم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بنیادی اشیاء کی قیمتوں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا بلکہ پہلی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ٹیکسوں کی زیادہ شرح کو کم کرنے اور ٹیکسوں میں سہولت کا اعلان کیا ہے جو ایک اچھا اقدام ہے۔