بجٹ مایوس کن ،سفارشات کو نظر انداز کیا گیا ،بروکرز

کیپٹل گین ٹیکس ریجیم میں رد و بدل سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل،تحفظات دور کئے جائیں،اسٹاک ایکسچینج بروکرز ایسوسی ایشن

منگل 1 مئی 2018 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) اسٹاک ایکسچینج بروکرز ایسوسی ایشن نے بجٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں اسٹیک ہولڈرزکی سفارشات کو سراسر نظر انداز کیا گیا ،کیپٹل گین ٹیکس ریجیم میں مسلسل رد و بدل سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

اسٹاک بروکرز نے کہا کہ کیپٹل گین ٹیکس کی بلند شرح سے نہ صرف سرمایہ کاروں میں عدم اطمینان دیکھا جارہا ہے بلکہ اس کے نتیجے میں اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے ساتھ حکومتی آمدن میں بھی کمی واقع ہورہی ہے ،گزشتہ برس کیپٹل گین ٹیکس کی مد میں18ارب جمع ہوئے تھے جبکہ رواں سال اس مد میں محض ایک ارب سے زائد کی وصولی ہی ہوسکی ہے۔

بروکرز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں بجٹ کی منظوری سے قبل اس حوالے سے اسٹاک بروکرز کے تحفظات دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔