رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران چاول کی برآمد میں 27.67 فیصد اضافہ ریکارڈ

منگل 1 مئی 2018 17:46

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران چاول کی برآمد میں 27.67 فیصد اضافہ ..
اسلام آباد ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران چاول کی برآمد گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 27.67 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی مارچ 2017-18ء کے دوران 3132997 میٹرک ٹن چاول برآمد کیا گیا ہے جس کی مالیت 1.494 ارب ڈالر ہے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران 268,253 میٹرک ٹن چاول برآمد کیا گیا جس کی مالیت 1.170 ارب ڈالر بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :