جرمنی سے ڈی پورٹ ہو کر لاہور پہنچنے والا مسافر گرفتار

منگل 1 مئی 2018 20:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام پر ایک کارروائی کرتے ہوئے جرمنی سے ڈی پورٹ ہو کر لاہور پہنچنے والے ایک شخص خالد ایاز کو گرفتار کرلیا ہے امیگریشن حکام نے ملزم کو جیل بھجوا دیا ہے جبکہ ملزم خالد ریاض کا تعلق شیخوپورہ سے بتایاگیا ہے جس پر الزام عائد ہے کہ وہ بغیر سفری دستاویزات کے بلوچستان کے راستے ایران ،ترکی اور یونان سے ہوتا ہوا جرمنی پہنچا تھا جسے جرمن حکام نے اسے پکڑ کر ڈی پورٹ کر دیا جو قطرائیر ویز کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچا تھا۔