حج موسم میں دہشتگردی کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے 2 اسرائیلی جاسوسوں کے خلاف مقدمہ شروع

منگل 1 مئی 2018 19:24

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) فوجداری کی سعودی عدالت نے حج موسم میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے 2عرب نژاد اسرائیلی جاسوسوں کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع کردی۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں پر الزام ہے کہ وہ اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے ساتھ تعاون اور اس کے لئے معلومات جمع کررہے تھے۔

(جاری ہے)

پبلک پراسیکیوشن نے دونوں کو نشان عبرت بنانے کیلئے سخت سے سخت سزا دینے کامطالبہ کردیا۔ انکا تعلق 1948ئ کے اسرائیلی عربوں سے ہے۔ دونوں ایک عرب ملک کے پاسپورٹ پر سعودی عرب پہنچے تھے۔ دونوں پر فرد جرم عائدکردی گئی۔ان پر اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے لئے جاسوسی کرنے، داعش تنظیم سے ہمدردی ، حج موسم میں دہشتگردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے