مزدوروں کے عا لمی د ن کے حوالے سے بانڈ ڈ لیبر لبریشن فر نٹ پا کستا ن کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد

بھٹہ مزدوروں، سول سوسا ئٹی کے نما ئندگان ، ٹریڈ یونینسٹ،وکلا ، اور دیگر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میںشرکت

منگل 1 مئی 2018 19:58

لاہور۔یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) مزودوروں کی نمائندہ تنظیم بانڈ ڈ لیبر لبریشن فر نٹ پا کستا ن نے ای قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم اجرت کے ایوارڈ مجریہ 2017پر آج کے دن تک عملدرآمد نہیں ہوسکا جو کہ مزدوروں کے معاشی استحصال کی واضح مثال ہے ۔ حکومت تمام بھٹوں پر ٹریڈ یونین کی رجسٹریشن کو فی الفور ممکن بنائے ، جبری مشقت کے خاتمہ کے لئے حکومت پنجاب کے integrated programکے ثمرات بھٹہ مزدوروں تک پہنچانے اور جبری مشقت کے خاتمہ کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں ۔

۔ تمام ساسی پارٹیاں اپنے اپنے منشور اور لائحہ عمل میں جبری مشقت کے خاتمہ کو شامل کریں اور بالواسطہ یا بلاواسطہ جبری مشقت کے مکروہ دھندے میں ملوث پارٹی عہدیداروں کی فوری طور پر رکنیت ختم کی جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب بھٹہ مزدوروں اور کھیت مزدوروں کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کا فوری نوٹس لیں اورذمہ دار پولیس افسروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ،تمام بھٹہ مزدوروں کو فی الفور خدمت کارڈ، سوشل سیکیورٹی کارڈ جاری کئے جائیں اور بھٹوں پر پینے کا صاف پانی اور لیٹرین کا بندوبست کیا جائے ۔

(جاری ہے)

چائلڈ لیبر کی خاتمے کے قانون2016میں سے پیشگی کی شقوں اور والدین کی ذمہ داری کے شقوں کا نکالا جائے ،جبری مشقت کے قانون 2012پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے ،بھٹہ مالکان اور پولیس کی ملی بھگت سے جاری تشدد کے خاتمے کئے لئے ایک خصوصی کمیشن تشکیل دیا جائے ،کم از کم اجرت 1500روپے فی ہزار اینٹ ، سو شل سکیورٹی کارڈ اور بُرھا پا الاونس کی ادایئگی کو یقینی بنا یا جائے ۔

جبری مشقت کے خاتمہ کے آئی ایل او پروٹوکول 2014 کو حکومت پاکستان عمل در آمد کرے ، باوقار روزگار، معیاری اجرتوں اور سماجی تحفظ کے لئے موثر قانون سازی اور خصوصی اقدامات کئے جائیں ،لیبر انسپکشن کو موثر اور فعال بنایا جائے یہ قرارداد مزدوروں کے عا لمی د ن کے حوالے سے بانڈ ڈ لیبر لبریشن فر نٹ پا کستا ن کے زیراہتمام مال روڈلاہور پر نکالی گئی ایک بڑی مزدور ریلی میں منظور کی گئی ۔

ریلی میں بھٹہ مزدوروں کی کثیر تعداد ، سول سوسا ئٹی کے نما یندگان ، ٹریڈ یونینسٹ،وکلا ، اور دیگر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپورشرکت کی ۔ریلی کی قیادت سیدہ غلام فاطمہ جنرل سیکریٹری بانڈڈ لیبر لبریشن فرنٹ پاکستان نے کی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سیدہ غلام فاطمہ ،مہر صفدر علی ، ،سید ایاز حسین ایڈووکیٹ، محمد شہباز پروگرام افیسر بانڈڈلیبر لبریشن فرنٹ پاکستان ،شہزاد چابے ایڈووکیٹ اورنیک محمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے اقتدار کی ہوس میں لگی ہوئی ہیں اور آج تک کسی بھی سیاسی جماعت نے مزدوروں کو غلامی سے نجات اور قوانین محنت پر عملدرآمد کے لئے کو عملی کوشش نہ کی ہے بلکہ اقتدار کی باہمی کشمکش ملک کو معاشی عدم استحکام اور مزدوروں کو جبری مشقت کی جانب دھکیل رہی ہیں ۔

چنانچہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ریاستی اداروں سے پر زور اپیل ہے کہ ملک سے غلامی کے خاتمہ کے لئے اور مزدوروں کی فلاح کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں اور اس ضمن میں لائحہ عمل وضع کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کا ایک ہی ایجنڈ اور محور مزدور وں کی خوشحالی اور غلامی کا خاتمہ ہونا چاہئے۔