ضروری مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی

منگل مئی 20:46

چشتیاں۔یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) ایکسین واپڈا چشتیاں ڈویژن کے مطابق KV132 لائنوں کی مرمت وتبدیلی کے سلسلہ میں چشتیاں سب ڈویژن شہر فرید فیڈر اور ڈاہر انوالہ سب ڈویژن کے المراد فیڈر ، الفتح فیڈر کے علاقوں بدانہ شرقی ، شہر فرید ، بو نگہ بلو چاں ، بستی عبدالرحمن و ملحقہ بستیاں ، چک 130 مراد ، 131 مراد ، 132 مراد، 135 مراد ،170 مراد ، 171 مراد ، 105 فتح ، 106 فتح ، 127 مراد ، 128 مراد، 38 تھری آر ، 27 تھری آر ، 129 مراد، 122 مراد، 124 مراد ، 123مراد ، چک 97 فتح ، 98 فتح ، 99 فتح ، 100 فتح وملحقہ آبادیوں میں صبح 9:30 سے دوپہر 1:30 بجے تک (4 گھنٹے ) دو دن بجلی بندرہے گی جبکہ چشتیاں سیٹلائٹ ٹائون سب ڈویژن،مہار شریف فیڈر کے علاقوں چک 3 فورڈ ، بستی کھرلا ں والی، قصبہ مہار شریف، قصبہ مہتہ جھیڈو، کو ٹ با بل ، جھیڈواں ، بستی کالئے شاہ کی بجلی 2 مئی سے 14 مئی صبح 7:30 سے بعد دوپہر 1:30 بجے تک بجلی بند رہا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :