محنت کشوں کا ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ہے، میر عبدالکریم نوشیروانی

حکومت محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے، مشیروزیر اعلیٰ

منگل 1 مئی 2018 21:18

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ایکسائز ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ محنت کشوں کا ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ہے حکومت محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر کیا ،انہوں نے کہا کہ محنت کش ملک کی صنعتی و اقتصادی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان میں محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے محنت کشوں کی ایک اعظیم جدوجہد اور تاریخ ہے شگاگو کے محنت کشوں نے اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دیکر محنت کشوں کو ایک خاص مقام فراہم کیا ہم شگاگو کے مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کو جائز مقام دینے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مزدوروں کے حالات کو بہتر بنانے انکی فلاح و بہبود اور انکے تحفظ کو اولین اہمیت دیتی ہے انہوں نے کہا کہ مزدور کسان اور محنت کش ہی کسی ملک کی معیشت کی ریڈھ کی ہڈی ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کو بروقت معاوضہ کی ادائیگی ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :