سانگھڑ،چھ سال سے زمینوں پر کام کر رہے ہیں اجرت بھی نہیں دی جارہی مزید قرض میں پھنسایا جا رہا

زمیندار کے ظلم سے تنگ ہاریوں کا احتجاج ہمارے مال مویشی اور اناج پر قبضہ کر کے گھروں سے بے دخل کرنے پر مجبور کیا جا رہاہے

منگل 1 مئی 2018 21:35

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) سانگھڑ زمیندار کے ظلم سے تنگ ہاریوں کا احتجاج ہمارے مال مویشی اور اناج پر قبضہ کر کے گھروں سے بے دخل کرنے پر مجبور کیا جا رہاہے چھ سال سے زمینوں پر کام کر رہے ہیں اجرت بھی نہیں دی جارہی مزید قرض میں پھنسایا جا رہا عظیم گڈانی سانگھڑ واڈکی چک نمبر 17 تھانہ منگلی کی حدود میں زمینوں پر محنت اور کام کرنے والے ہاریوں نے زمیندار چوہدری قیصر اور ان کے منشی چوہدری سلامت کے مظالم کے خلاف میڈیا کے سامنے احتجاج کیا احتجاج میں بچے بوڑھے خواتین اور دیگر ہاری موجود تھے احتجاج کرنے والے ہاری امداد عرف بھگو عظیم گڈانی علی ڈنو چانڈیو ملوقاںبی بی و دیگر شامل تھے اس مو قع پر عظیم گڈانی و دیگر نے کہا ہے کہ چھ سال سے بااثر زمیندار مسلم لیگ(ن) کے رہنماء چوہدری عابد شیر علی کے قریبی رشتہ دار زمیندار چوہدری قیصر کی زمینوں پرمحنت اور مشقت کر رہے ہیں مگر چھ سال سے ہمارا حساب کتاب نہیں کیا جا رہا جب کہ با اثر زمیندار کے منشی چوہدری سلامت نے ہماری تیار گندم مال مویشی بھیڑ یں اور بھینس اپنے قبضے میں کووا کر ہمیں گھروں سے زبردستی بے دخل ہونے پرمجبور کیا جارہاہے ہمیں ڈرایا دھمکایا جارہا ہے جب کہ منگلی پولیس ہماری فریاد سننے کے بجائے رشوت لے کر ہمیں سنگین مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دے رہی ہے خواتین نے کہا کہ ہمارے گھروں کو آگ لگانے اور دھکے دے کر بے دخل کرنے کے ہتھکنڈے آزما کر پریشان کیا جارہا ہے ہماری تیارگنے کی فصل کو آگ لگائی گئی ہے جب کہ ہمارے اوپر لاکھوں روپے مزید قرض بھی بنایا گیا ہے انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مال مویشی سے محروم کیا گیا ہے جب کہ اناج پر قبضہ ہونے کی وجہ سے ہمارے بچے بھوک سے مر رہے ہیں انہوں نے آئی جی سندھ پریم کورٹ آف پاکستان ایس ایس پی سانگھڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں ہمارا حق دلوا کر بااثر زمیندار اور منشی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔