محمد علی جناح کی تصویر علی گڑھ یونیورسٹی سے ہٹائی جائے، بی جے پی کا نیا ڈھکوسلا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 1 مئی 2018 21:31

محمد علی جناح کی تصویر علی گڑھ یونیورسٹی سے ہٹائی جائے، بی جے پی کا ..
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 01مئی 2018ء ) :بی جے پی نے علی گڑھ یونیورسٹی سے قائد اعظم کی تصویر ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔بی جے پی رہنما ستیش کمار نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو ایک خط لکھا ہے کہ محمد علی جناح کی تصویر علی گڑھ یونیورسٹی سے ہٹائی جائے۔تفصیلات کے مطابق روز بروز بھارت کی سیکولر چہرے پر سے پردہ ہٹتا جا رہا ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت آنے کے بعد سے حالات مزید خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک جانب بی جے پی کی حکومت ملک میں مسلم اقلیت کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے تو دوسری جانب ملک کی تاریخ میں مسلمانوں کے کردار جو مسخ کرنے کی بھی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔بی جے پی نے علی گڑھ یونیورسٹی سے قائد اعظم کی تصویر ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔بی جے پی رہنما ستیش کمار نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو ایک خط لکھا ہے جس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں بانی پاکستان محمد علی جناح کا پورٹریٹ فوری طور پر اتارا جائے، ستیش کمار نے یونیورسٹی انتظامیہ سے پوچھا ہے کہ ہندوستان کی تقسیم کے بعد جناح کی تصویر کیوں نہیں ہٹائی گئی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی محمد علی جناح کے پورٹریٹ سے متعلق تفصیل جاری کرے۔