آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہزارہ برادری کے عمائدین کی ملاقات‘ آئی ایس پی آر

بدھ 2 مئی 2018 00:40

راولپنڈی ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہزارہ برادری کے عمائدین نے ملاقات کی‘ وہ منگل کو کوئٹہ پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کیے گئے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ ہزارہ برادری کے عمائدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال‘ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو‘ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ‘ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔