جرمنی میں اسلام کی تعلیم دینے والے ہائی سکولوں کی تعداد بہت کم ہے، تعداد میں دس گنا اضافے کی ضرورت ہے، رپورٹ

بدھ 2 مئی 2018 11:30

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) جرمنی میں تقریباً 54 ہزار طلبا و طالبات کو اسلام سے متعلق تعلیم دی جاتی ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جرمن معاشرے میں مسلمانوں کے بہتر انضمام اور شدت پسندی کے انسداد کے لئے مزید جرمن سکولوں میں اسلام سے متعلق تعلیم دی جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرمنی میں اسلام کی تعلیم دینے والے ہائی سکولوں کی تعداد ضرورت سے بہت کم ہے اور اس میں تقریباً دس گنا اضافے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جرمنی بھر کی800 سکولوں میں تقریباً 54 ہزار طلبا وطالبات اسلام کی تعلیم پر مبنی سباق لے رہے ہیں۔ دوبرس قبل یہ تعداد صرف 42 ہزار تھی اور اس میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرمنی میں تقریباً پانچ لاکھ اسی ہزار ایسے طلبہ ہیں، جو اسلام سے متعلق تعلیم میں ممکنہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :