عمر ایوب خان کی حضرت معظم قاضی محمد صدرالدین ؒکے سالانہ عرس میں شرکت

بدھ 2 مئی 2018 12:44

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) امیدوار قومی اسمبلی و سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب خان نے حضرت معظم قاضی محمد صدرالدین ؒکے سالانہ عرس مبارک میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حضرت معظم قاضی محمد صدرالدین ؒکا سالانہ عرس مبارک خانقاہ صدریہ نقشبندیہ مجددیہ محلہ عید گاہ میں جانشین خانقاہ قاضی عبدالدائم دائم کی زیر سرپرستی منعقدہوا جس میں علماء کرام و مشائخ عظام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق وزیر مملکت برائے خزانہ اور امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے سترہ سے عمرایوب خان بھی موجود تھے اور دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :