صادق آباد میں نواز شریف کا جلسہ؛ تیز آندھی نے سب کچھ تباہ کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 2 مئی 2018 15:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02مئی2018ء) صادق آباد میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے جلسے کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں نواز قائد مسلم لیگ ن کے جلسے کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔

(جاری ہے)

لیکن تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے بینرز گر گئے۔اور جلسے میں لگائے گئے خیمے بھی اکھڑ گئے۔ تیز آندھی کے باعث سیکیورٹی کے لیے لگائے گئے کمیرے بھی متاثر ہوئے۔