پاکستان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں سالانہ اپ ڈیٹس کے بعد بدستور پہلے نمبر پر موجود، افغانستان نے سری لنکا سے آٹھویں پوزیشن چھین لی

بدھ 2 مئی 2018 16:00

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں سالانہ اپ ڈیٹس کے بعد بھی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، افغانستان نے ایک درجہ ترقی پا کر سری لنکا سے آٹھویں پوزیشن چھین لی۔

(جاری ہے)

بدھ کو آئی سی سی کی طرف سے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں سالانہ اپ کی گئی تاہم پہلی سات پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پاکستانی ٹیم 130 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، آسٹریلیا 126 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت 123 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، نیوزی لینڈ 116 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ 115 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، جنوبی افریقہ 114 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر موجود ہے، افغانستانی ٹیم نے ایک درجہ ترقی پا کر سری لنکا کی جگہ آٹھویں پوزیشن سنبھال لی، آئی لینڈرز تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلی گئی، بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔