پاک بحریہ کا ایک اور کارنامہ ، کھلے سمندر میں پھنسی پرتگالی کشتی کے مسافروں کو بچا لیا
پی این ایس عالمگیر نے دنیا کے گرد چکر لگانے کے مشن پر موجود پرتگالی سیلنگ بوٹ کو ایندھن، صاف پانی اور اشیا خوردونوش فراہم کیں،پرتگالی فیملی نے امدادی آپریشن پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا،ترجمان پاک بحریہ
بدھ 2 مئی 2018 18:20
(جاری ہے)
ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پرتگال کی سیلنگ بوٹ 'بینی لیو 2' ایندھن ختم ہونے کے باعث کھلے سمندر میں مشکل کا شکار ہو گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق بوٹ پر بچے اور خواتین بھی موجود تھیں، جو کہ دنیا کے گرد چکر لگانے کے مشن پر تھی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انسداد بحری قذاقی مشن پر مامور پی این ایس عالمگیر نے پرتگالی سیلنگ بوٹ کو ایندھن، صاف پانی اور اشیا خوردونوش فراہم کیں۔جس پر پرتگالی فیملی نے امدادی آپریشن پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔ پاک بحریہ میری ٹائم سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کے آپریشنز کی انجام دہی میں بھی پیش پیش رہتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.