ٹریفک پولیس کی سرکاری گاڑیاں ٹریفک پولیس کا پہلا امیج ہوتی ہیں،سی ٹی او

بدھ 2 مئی 2018 18:29

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخار نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کی سرکاری گاڑیاں ٹریفک پولیس کا پہلا امیج ہوتی ہیں گاڑی کی حالت بہت اہمیت رکھتی ہے گاڑیاں مکنیکل طور مکمل فٹ ہوں اس حوالے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس امر کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز پولیس لائن میں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کے دوران ایم ٹی او کو احکامات جاری کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ گاڑیوں کی بیٹری ، ونڈ سکرین ، اشارے، ہیڈ لائٹس، وائپر،ڈینٹنگ پینٹنگ، ٹریفک پولیس مونوگرام،ٹائر، انجن،سسپنشن سسٹم،گاڑی کا اندروانی حصہ ، ہارن، ہوٹر وغیرہ سب بہترین حالت میں ہوںگاڑیوں میں دیسی کام نہیں ہونا چاہیے بلکہ گاڑیوں کا مکنیکلی کام مکمل ٹھیک ہو اور لاگ بکس مکمل رکھی جائیں انہوںنے کہا کہ ہر 20دن کے بعد گاڑیوں کا معائنہ کیا جائے گا سی ٹی او بلال افتخار نے گاڑیوں کے معائنہ کے دوران ڈرائیور نصیر اشرف کو ہیوی گاڑی (بس)کی حالت بہترین رکھنے پر کلاس تھری سرٹیفکیٹ دیاسی ٹی او بلال افتخار نے کلٹس کاریں، ڈبل کیبن (ویگو )، جیپ، بڑی بسسز، کرین، فائن کلیکشن یونٹ کا کیر ی ڈبہ ،ایجوکیشن وین،ٹویوٹا ہائی لیکس اور دیگر گاڑیوں کا خصوصی معائنہ کیا اور گاڑیوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے خصوصی احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ٹریفک آٖفیسر راولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخار نے پولیس لائن میں ٹریفک پولیس کی سرکاری مشینر ی کی موسم کے حوالے سے حفاظت کے پیش نظر شیڈ بنوانے کے حوالے سے بھی احکامات جاری کئے۔