پیما کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس؛ ڈاکٹر خبیب شاہد سیکرٹری مقرر

بدھ 2 مئی 2018 19:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا دوروزہ اجلاس اسلامک انٹرنیشنل میڈیکل کالج راولپنڈی میں اختتام پذیر ہو گیا،اجلاس کی صدارت نومنتخب پیما صدر پروفیسر محمد افضل میاں نے کی۔ اس موقع پر مشاورت سے آئندہ دو سالوں کے لیے پروفیسر خبیب شاہد کو دوبارہ سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا، دیگر عہداروں میں ڈاکٹر شبیر احمد کلو کو جوائنٹ سیکرٹری، پروفیسر سہیل اختر کو انچارج میڈیا سیل، ڈاکٹر عبدالعزیز ضیاء کو انچارج تربیہ، پروفیسر حافظ اعجاز احمد کو انچارج سی ایم ای، ڈاکٹر عبدالعزیز میمن کو انچارج ریلیف، پروفیسر محمد اقبال خان کو انچارج ڈاکٹرز ایڈووکیسی، پروفیسر انتظار حسین بٹ کو انچارج شعبہ انسداد نابینا پن(POB) ، ڈاکٹر مصباح العزیز کو انچارج فیما سیو وژن، ڈاکٹر کاشف شازلی کو انچارج شعبہ ایسوسی ایٹ ممبرز، ڈاکٹر مقبول احمد شاہد کو انچارج پبلی کیشنز، پروفیسر نجیب الحق کو انچارج طبی فقہی بورڈ، ڈاکٹر طارق اسماعیل کو انچارج ممبر شپ و الیکشن اور ڈاکٹر مسعود احمد خان کو انچارج ڈینٹسٹری مقرر کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پیما خواتین برانچ کی نومنتخب صدر ڈاکٹر سیدہ فرزانہ ، ڈاکٹر نوید مفتی، ڈاکٹر اسماء اقبال نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ دو سالوں کے لیے مختلف شعبہ جات کی پلاننگ کی گئی۔ ۔