کوئٹہ، دیوار گرنے سے تین مزدور جاں بحق

بدھ 2 مئی 2018 19:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) کوئٹہ میں دیوار گرنے سے تین مزدور جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر دیوار گرنے سے تین مزدور عبدالجبار ، محمد عادل اور ایک اور شخص موقع پر ہلاک ہو گئے لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ لایا گیا جہاں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا محمد عادل کا تعلق کراچی کے علاقے گرین ٹائون سے تھا جبکہ عبدالجبار کا تعلق نوشکی سے بتایا جاتا ہے مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :