نامعلوم افراد کی جانب سے جماعت اسلامی سندھ کے دفتر پر حملہ

نمازیوں،کارکنان پر تشدد اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی شدید مذمت

بدھ 2 مئی 2018 19:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) نامعلوم افراد کی جانب سے جماعت اسلامی سندھ کے دفتر پر حملے، نمازیوں،کارکنان پر تشدد اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر رانا عدنان نے اس عمل کو جماعت اسلامی پر حملہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ نامزد مجرمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

انہوں نے کہاکہ نامعلوم افراد کی جانب سے جماعت اسلامی سندھ کے دفتر پر حملہ،الخدمت فائونڈیشن سندھ کے واٹر فلٹر پلانٹ میں توڑ پھوڑ، کراچی کے امن کو دوبارہ تباہ کرنے کی سازش ہے، کراچی میں بدترین حالات میں بھی سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر حملے نہیں ہوئے تھے، جماعت سلامی کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے، ہم ہر پارٹی اور ان کے دفاتر کا احترام کرتے ہیں،قباء کمپلیکس میں جماعت اسلامی کے دفاتر، خواتین کا دفتر،الخدمت فائونڈیشن سندھ کے دفاتر اور مسجد قباء موجود ہے جس کے دروازے ہر وقت کھلے رہتے ہیں، جس میں مردوخواتین کی مسائل کے حل کیلئے ہر ووقت آمدرفت جاری رہتی ہے۔

(جاری ہے)

مسلح افراد نے مسجد میں موجود نمازیوں اور مسافروں پر بھی تشدد کیا۔راناعدنان نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک پرامن جماعت ہے، ماضی میں بھی ہم نے کراچی میں امن کیلئے ہر قسم کی قربانی دی اور آئندہ بھی دینگے۔