نیب لاہورنے صاف پانی کرپشن کیس میں ملوث اہم ملزم گرفتار کرلیا

بدھ 2 مئی 2018 19:36

نیب لاہورنے صاف پانی کرپشن کیس میں ملوث اہم ملزم گرفتار کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) نیب لاہورنے صاف پانی کرپشن کیس میں ملوث اہم ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔ نیب لاہورکے مطابق ملزم ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ خالد ندیم بخاری کروڑوں کو روپے کی کرپشن میں معاونت کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔ ملزم کی شریک ملزمان سے ملی بھگت، بہاولپور میں 116 فلٹریشن پلانٹس انتہائی مہنگے داموں لگائے گئے۔

ملزمان کی جانب سے بہاولپور کے اس منصوبہ میں حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ملزم خالد ندیم کی دھوکہ دہی کے زریعے ٹینڈر میں اصل قیمت سے 40 فیصد زیادہ رقوم کے بل پاس کروائے گئے۔ ملزم نے بھاولپور ریجن میں صاف پانی کمپنی منصوبہ کے تحت مبینہ طور پر مہنگے داموں 116 فلٹریشن پلانٹس لگائے۔ اس منصوبے پر صوباء حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے خرچ کیے گئے جو کرپشن کی نظر ہوئے۔

(جاری ہے)

فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے تمام منصوبہ بندی میں مبینہ طور پرجعلی کاغذات کا سہارا لیا گیا۔ نیب لاہور کی جانب سے 17 اپریل کو 4 دیگر مرکزی ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ چاروں ملزمان سے دوران تفتیش ملزم ڈپٹی سیکرٹری خالد ندیم کیخلاف اہم شواہد حاصل ہوئے۔ ملزم خالد ندیم بخاری کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے احتساب عدالت کے روبرو پیش کردیا گیا۔