بجٹ میں ساٹھ لاکھ بے روزگار نوجوانوں کے لئے کچھ نہیں کیا گیا، مہرین انور راجہ

بدھ 2 مئی 2018 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ بجٹ میں ساٹھ لاکھ بے روزگار نوجوانوں کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بے روزگاروں کو نظر انداز کرنے سے وہ افسردگی کا شکار ہوجائیں گے ، نوجوان کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں اور انہیں روزگارکے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جب انہیں نظرانداز کیا جائے گا تو وہ مایوس ہوں گے ، مایوس ہونے والے لاکھوں نوجوان کسی بھی ریاست کے لئے اچھا شگون نہیں ہے ، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کو اہمیت دی ہے ، ان نوجوانوں کو روز گار کے نئے مواقع فراہم کرنے کی ہم نے ہر ممکن کوشش کی لیکن حالیہ بجٹ میں انہیں نظر انداز کردیا گیا ، اب بھی وقت ہے ان نوجوانوں کے لئے روزگارکے نئے مواقع فراہم کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :