لاہور ،ضلعی انتظامیہ نے جی پی او چوک مال روڈ پر دونوں اطراف کی ٹریفک بحال کر دی

بدھ 2 مئی 2018 20:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے جی پی او چوک مال روڈ پر دونوں اطراف کی ٹریفک بحال کر دی ہے۔ ٹریفک کی بحالی سے قبل ضلعی انتظامیہ نے دونوں اطراف پر متاثرہ سڑک کو باقاعدہ کارپٹ کیا۔

(جاری ہے)

اس سڑک کو تین ماہ قبل اورنج لائن ٹرین منصوبے کے سب سے بڑے اور مشکل زیر زمین ریلوے اسٹیشن کی تعمیر کے سلسلے میں ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا اور اس طرح تین ماہ کے بعد گزشتہ روز اس سڑک کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :