بھارت،مافیا ڈان چھوٹا راجن پر فرد جرم عائد،صحافی جگنا وورا بری

بدھ 2 مئی 2018 21:25

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) بھارتی مکو کا عدالت نے مافیا ڈان چھوٹا راجن پر فرد جرم عائد جب کہ صحافی جگنا وورا کو بری کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابقبھارتی شہر ممبئی میں 7سال سے قائم جے ڈے قتل کیس میں سماعت کرتے ہوئے مکوکا عدالت نے مافیا ڈان چھوٹا راجن پر فرد جرم عائد کردیا جبکہ صحافی جگنا وورا کو بری کردیا۔

(جاری ہے)

سزاکے فیصلے پربحث کے دوران سرکاری وکیل نے کہا کہ چھوٹا راجن کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

جے ڈے کا قتل کسی شخص پر نہیں بلکہ ملکی آئین اور آزادی پر حملہ ہے۔سرکاری وکیل کی بحث مکمل ہونے کے بعد وکیل صفائی نے کہا کہ عدالت آج سزا کا فیصلہ سنائیگی۔چھوٹا راجن اس وقت دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہے۔ اسے وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔ چھوٹا راجن پر الزام ہے کہ اس نے اپنے خلاف لکھے گئے مضمون پر طیش میں آکر صحافی جے ڈے کا قتل کروایا تھا۔