اسلام آباد ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل چلانے والوں کیلئے سات روزہ خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا

بغیر شیشوں، اشاروں ، لائٹ اور بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں ہو گی ،ْسات روز ہ مہم ختم ہونے کے بعد بھرپور قانونی کاروائی کی جائیگی

بدھ 2 مئی 2018 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل چلانے والوں کے لئے سات روزہ خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا،بغیر شیشوں بغیر اشاروں بغیر لائٹ اور بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں ہو گی،سات روز ہ مہم ختم ہونے کے بعد بھرپور قانونی کاروائی کی جائے گی۔ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا ہے کہ مہم میں ٹریفک قوانین کے مطابق موٹر سائیکل چلانے کے متعلق بھی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے،ایف ایٹ ایکسچینج چوک اور پراجیکٹ موڑ چوک پر مستقل سائونڈ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے موٹر سائیکل سواروں کو اپنی انتہائی بائیں لین میںچلنے اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے یہ سائونڈ سسٹم دیگر چوکوں میں بھی نصب کیا جا رہا ہے اس مہم کا بنیادی مقصد قانو ن پر عمل در آمد ،شہریوں کو حادثات سے بچانا ہے،کیونکہ عوام کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار عموماً اپنے موٹر سائیکل کے انڈیکیٹرز،سائیڈ والے شیشوں،فرنٹ اور بیک لائٹ کو نظر انداز کرتے ہیں اوربروقت مرمت نہیں کراتے جس کے باعث اکثر و بیشترحادثات کا شکار ہوتے ہیںاور قیمتی جانوں کا نقصان ہوتا ہے ان قیمتی جانوں کی حفاظت کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل چلانے والوں کے لئے خصوصی سات روزہ آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے مہم کا بنیادی مقصد موٹر سائیکل سوارو ں کو سائیڈ شیشے،انڈیکیٹرز فرنٹ اور بیک لائٹ کی اہمیت کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے،انہیں شعوراورباور کرانا ہے کہ اگر ان کے موٹر سائیکل کے اشارے،شیشے یا لائٹیں خراب ہیں انھیں فوری ٹھیک کرائیں اور اس کی افادیت کے متعلق بھی آگاہی فراہم کی جارہی ہے کہ ان آلات سے اپنی اور دوسروں کی قیمتی جان بچائی جا سکتی ہے مہم کے اختتام پر ان کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی ہوگی اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس موٹر سائیکل چلانے والوں کو ہیلمٹ کے استعمال اور اپنی لین میں موٹر سائیکل چلانے کے متعلق بھی آگاہی فراہم کی جارہی ہے ،ایف ایٹ ایکسچینج چوک اور پراجیکٹ موڑ چوک پر مستقل سائونڈ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے موٹر سائیکل سواروں کو اپنی انتہائی بائیں لین میںچلنے اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں یہ سائونڈ سسٹم دیگر چوکوں میں بھی نصب کیا جا رہا ہے ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا ہے اس مہم کے ذریعے ہم شہریوںکو حادثات سے بچانا چاہتے ہیں کیونکہ قانو ن پر عملدرآمد کرانا اورعوام کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔

متعلقہ عنوان :