نارنگ منڈی‘گندم کے کھیتوں کو اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے کی کھڑی گندم جل کر خاکستر

بدھ 2 مئی 2018 21:30

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) نواحی گائوں کوٹ عبداللہ میں گندم کے کھیتوں کو اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے کی کھڑی گندم جل کر خاکستر ہو گئی اور درجنوں کسانوں اور زمینداوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا واضح رہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔