برطانیہ میں آف شورکمپنیاں رکھنےوالوں کیلئےخطرےکی گھنٹی بج گئی

برطانیہ کا آف شورکمپنیوں کی رجسٹریشن کیلئے قانون میں ترمیم کا فیصلہ،کمپنیوں کی رجسٹریشن کے بعد کون سی آف شور کمپنی کس کی ہے؟ سب پتا چل جائے گا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 2 مئی 2018 19:02

برطانیہ میں آف شورکمپنیاں رکھنےوالوں کیلئےخطرےکی گھنٹی بج گئی
لندن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 مئی 2018ء) : برطانیہ میں آف شور کمپنیاں رکھنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،برطانیہ نے آف شور کمپنیوں کی رجسٹریشن کیلئے قانون میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا،اوورسیز علاقوں میں آف شور کمپنیوں کی رجسٹریشن کے بعد تمام کمپنی ہولڈرز کے نام سامنے آجائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سمیت پاکستان میں تمام ایسے سیاستدان یا کاروباری افراد جن کی برطانیہ میں آف شور کمپنیاں ہیں۔

ان کے گرد احتساب کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ نے آف شور کمپنیوں کی رجسٹریشن کیلئے قانون میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے۔برطانوی حکام نے اوورسیز علاقوں میں موجود تمام کمپنیوں کورجسٹریشن کی ہدایت کردی۔آ ف شور کمپنیوں کی رجسٹریشن کے بعد کون سی آف شور کمپنی کس کی ہے؟ سب پتا چل جائے گا۔واضح رہے شریف فیمی کی نیلسن اور نیسکول کمپنیاں ہیں جن کی نیب کورٹ میں کیس بھی چل رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر آف شور کمپنیاں برٹش ورجن آئی لینڈ،کیمن آئی لینڈ میں موجود ہیں۔برٹش ورجن آئی لینڈ ایک لاکھ سے زائد ہے۔پاناما میں آف شور کمپنیوں کی تعداد 40ہزار سے زائد ہے۔مجموعی طور پرآف شور کمپنیوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔