مریم اورکلثوم نوازسے متعلق غیراخلاقی ٹویٹس کرنےپرعامرلیاقت کیخلاف درخواست دائر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 2 مئی 2018 20:32

مریم اورکلثوم نوازسے متعلق غیراخلاقی ٹویٹس کرنےپرعامرلیاقت کیخلاف ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02مئی 2018ء ) :مسلم لیگ ن کی خواتین رہنما مریم اورکلثوم نوازسے متعلق غیراخلاقی ٹویٹس کرنےپررہنما تحریک انصاف عامرلیاقت کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی خواتین رہنما مریم اورکلثوم نوازسے متعلق غیراخلاقی ٹویٹس کرنےپررہنما تحریک انصاف عامرلیاقت کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست ایف آئی اے سائبرکرائم میں دائرکی گئی۔ایف آئی اے سائبر کرائم نےعامرلیاقت کےخلاف رپورٹ درج کرلی۔رپورٹ ن لیگ جاپان کےصدرملک نوراعوان نےجمع کرائی۔یاد رہے کہ یہ وہی نور اعوان ہیں جنہوں نے اسمبلی کے باہر رقم کے تنازعے پر شیخ رشید پر حملہ کیا تھا۔