ڈویژنل اور ضلعی سطح پر بوائز و گرلز کے مابین قرات و نعت خوانی کے مقابلوں کی تقریب

بدھ 2 مئی 2018 23:49

فیصل آباد۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) وزیر اعلی پنجاب ادبی پروگرام کے تحت ڈویژنل اور ضلعی سطح پر بوائز و گرلز کے مابین قرات و نعت خوانی کے مقابلوں میں پہلی تین ‘تین پوزیشنز حاصل کرنے والے طالب علموں میں 9 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے ۔ اس سلسلے میں ایک تقریب ڈائریکٹوریٹ آف کالجز میں منعقد ہوئی جس کے دوران ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر محمد عالم نے پوزیشن ہولڈرز طالب علموں میں چیکس تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز چوہدری امداد الله و دیگر افسران ‘ طالب علموں اور والدین بھی موجود تھے ۔ ڈائریکٹر کالجز نے پوزیشن ہولڈرز طالب علموں کے اساتذہ اور والدین کومبارکباد دی اور کہا کہ حکومت پنجاب نے طالب علموں کی ذہانت کی ہمیشہ قدر کی ہے اور مقابلہ قرات و نعت خوانی کے مقابلے کے پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات کی تقسیم اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ڈویژن سطح پر قرآت اور نعت خوانی کے مقابلوں میںپہلی پوزیشن حاصل کرنے پر طلبا و طالبات کو 70/70 ہزار روپے ‘ دوسری پوزیشن پر 60/60 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن کے حامل طالبعلموں میں 50/50 ہزار روپے جبکہ ضلعی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر 50/50 ہزار دیئے۔

متعلقہ عنوان :