ْزکریایونیورسٹی اوراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کالج کے اشتراک سے تین روزہ نمائش 9مئی سے شروع ہوگی

بدھ 2 مئی 2018 23:50

ملتان۔ 02مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) بہائوالدین زکریایونیورسٹی کے شعبہ ملتان کالج آف آرٹس میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکالج آف آرٹس اینڈ ڈیزائن کے اشتراک سے تین روزہ منفردنمائش 9مئی سے شروع ہوگی اور گیارہ مئی تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

نمائش کی افتتاحی تقریب 9مئی کودن گیارہ بجے منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر طاہر امین اوروی سی اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹرقیصرمشتاق ہوں گے۔ لاہور سے مشہور آرٹسٹ ڈاکٹر راحت نوید، ڈاکٹرسعدیہ پاشا اورانیس خان بھی شرکت کریں گے ۔نمائش میں 25کے قریب فن پارے آویزاں کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :