19کروڑروپے کی لاگت سے میگاپراجیکٹ علاقے کے تعمیر وترقی کیلئے تحفہ ہیں،مہراعجاز احمد

بدھ 2 مئی 2018 23:51

لیہ۔ 02مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) صوبائی وزیر اقدامات برائے قدرتی آفات مہر اعجا زاحمد اچلانہ نے کہا ہے کہ 19کروڑ روپے کی لاگت سے مرہان یونین کونسل میں سولنگ ،نالیاں وپلیاں بنانے کے علاوہ ایم ایم روڈ تا 471ٹی ڈی اے روڈ کی تعمیر علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے میگاپراجیکٹ ہیںجو علاقہ کے عوام کو ہمیشہ اُن کی یاد دلاتے رہے گے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے پیر سید محمود رضاعلی گیلانی پیرآف کوٹ شریف کی اپنے مریدین کے ہمراہ صوبائی وزیر کی حمایت کا اعلان کرنے کے موقع پر چک نمبر 428ٹی ڈی اے مہر بشیر احمدکے ڈیر ہ پرعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر پیر سید محمود رضاگیلانی اور 470ٹی ڈی اے کے وائس چیئرمین کے امیدوار اقبال جٹ نے مہر اعجاز احمد اچلانہ کے گروپ میں شمولیت اور حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع کونسل نو ر محبوب میلوانہ،غلام شبیر ،مہر عامر غفور،چوہدری ساجد غنی باجوہ ،منیر جٹ اور علاقے کے معززین کی کثیر تعداد موجود تھی۔مہر اعجاز اچلانہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے معززین علاقہ کو سماجی سہولیات کی فراہمی کے ترقیاتی منصوبوں کے اجراء کا بھی اعلان کیا۔