سپریم کورٹ میں نوازشریف کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست خارج

بدھ 2 مئی 2018 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ائیرلائن نجکاری کیس میں پی آئی اے نے فرانزک آڈٹ کرایا ہے جس کی وجہ سے سب کچھ معلوم ہوگیا کہ کب کس نے پی آئی اے کو کھایا ، مقدمے کی آئندہ تاریخوں میں تمام سابق سربراہ پیش ہونگے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی ، اس موقع پردرخواست گزارنے موقف اپنایا کہ نوازشریف نے بطور وزیر اعظم ڈی جی سول ایوی ایشن کی تقرری ضابطوں کے بر خلاف کی ہے جوملک اورقوم کے ساتھ زیادتی ہے ، جس پر چیف جسٹس نے پی آئی اے نجکاری کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ تاریخوں پرتمام سابق سربراہ پیش ہونگے۔ بعدازاں عدالت نے ڈی جی سول ایوی ایشن کی تعیناتی کے خلاف دائردرخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔