پہلی سپر کبڈی لیگ 2018ئ کے مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

بدھ 2 مئی 2018 23:40

لاہور۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) پہلی سپر کبڈی لیگ 2018ئ کے مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ سٹرابری سپورٹس مینجمنٹ اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والی سپر کبڈی لیگ میں پہلے روز گوادر بہادرز اور ساہیوال بلز کی ٹیموں نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست سے دوچار کر دیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ گوادر بہادرز اور گجرات واریئرزکی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں سخت مقابلے کے بعد گوادر بہادرز ٹیم نی31 کے مقابلے 33 پوائنٹس سے کامیابی اپنے نام کی۔

اس میچ میں علی شان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دوسرا میچ لاہور ٹھنڈر اور ساہیوال بلز کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ بھی دلچسپپ رہا تاہم ساہیوال کی شروع میچ سے قائم ہونے والی برتری کو لاہور ٹھنڈرز ٹیم کے کھلاڑی ختم کرنے میں ناکام رہے۔ ساہیوال بلز نے لاہور ٹھنڈرز کو 26 کے مقابلے 38 پوائنٹس سے مات دی۔ اس میچ میں ساہیوال بلز کے سجاد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :