کوئٹہ،مئی کوپریس کلب میں سوشل میڈیاسیمینارسے ایم ایم اے کے قائدین خطاب کریں گے،سیدجانان آغا

المحمودنیوز کا 7مئی کوکوئٹہ پریس کلب میں امت مسلمہ کی وحدت اورسوشل میڈیاکاکردارکے عنوان سے منعقدہ سوشل میڈیاسیمینار کاانعقاداحسن اقدام ہے،ترجمان جمعیت علماء اسلام

بدھ 2 مئی 2018 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ترجمان سیدجانان آغانے کہاہے کہ المحمودنیوزکی جانب سے 7مئی کوکوئٹہ پریس کلب میں امت مسلمہ کی وحدت اورسوشل میڈیاکاکردارکے عنوان سے منعقدہ سوشل میڈیاسیمینار کاانعقاداحسن اقدام ہے جس سے مسلمانوں کی وحدت کاپیغام جائے گاانہوںنے کہاکہ ایم ایم اے کے قیام پر جہاں ملک بھرکے عوام نے مسرت کااظہارکیاتوالمحمودنیوزنے بھی سوشل میڈیاپراسلام کے دفاع ،مسلمانوں کی وحدت اورسیکولرقوتوں کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے دلیل کی روشنی میں شائستگی کے ساتھ جدوجہدکاآغازکیاہے جس کے مثبت نتائج برآمدہوں گے انہوںنے کہاکہ 7مئی کوپریس کلب میں سوشل میڈیاسیمینارسے ایم ایم اے کے قائدین خطاب کریں گے کانفرنس میں ایم ایم اے میں شامل تمام جماعتوں کے کارکنان اورسوشل میڈیاورکرزشرکت کریں گے جوحوصلہ افزاء امرہے انہوںنے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ میڈیاکے میدان میں مسلمانوں کی وحدت کے لئے کام کرنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے موجودہ پرفتن دورمیں اسلام کے دفاع اورباطل نظریات کی سرکوبی کے لئے مدلل اندازمیں کام کرنے والے سوشل میڈیاورکرزکی خدمات لائق تحسین ہیں المحمودنیوزکے ورکروں نے ہمیشہ اتحادامت مسلمہ کے لئے کام کیاہے اورامیدہے کہ وہ آئندہ بھی کرداراداکرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :