کرینہ کپور خان سے زیادہ میرے قریب سلمان خان ہیں، کرشمہ کپور

جمعرات 3 مئی 2018 11:10

کرینہ کپور خان سے زیادہ میرے قریب سلمان خان ہیں، کرشمہ کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا ہے کہ کرینہ کپور خان سے زیادہ میرے قریب سلمان خان ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرشمہ کپور نے کہا ہے کہ سلمان خان سے میرا رشتہ بہت پرانا ہے اور اس لئے کرینہ کپور خان سے زیادہ میرے قریب سلمان خان ہیں۔

(جاری ہے)

کرشمہ نے کہا ہے کرینہ میری چھوٹی بہن ہے اور میں اسے اپنے بچوں کی طرح سمجھتی ہوں۔ کرشمہ اور سلمان خان90کی دہائی میں بہترین جوڑی تصور کی جاتی تھی ان کی مشہور فلمیں ’’انداز اپنا اپنا‘‘، ’’بیوی نمبر 1‘‘ ’’جیت‘‘ اور ’’جڑواں‘‘ شامل ہیںاور اب شائقین سلمان اور کرینہ کی جوڑی کو پسند کرتے ہیں ان کی فلمیں ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ اور ’’باڈی گارڈ‘‘ شامل ہے۔