امریکی حکومت نے برازیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات منقطع کردیئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 3 مئی 2018 11:45

امریکی حکومت نے برازیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات منقطع کردیئے
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 مئی۔2018ء) امریکی حکومت نے برازیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات منقطع کردیئے ہیں جبکہ امریکا نے برازیلی اسٹیل اور المونیم پر درآمدی ٹیرف کے ساتھ محفوظ اقدامات اور کوٹا سسٹم بھی عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان برازیلی حکومت کے مطابق امریکا نے 30اپریل کو اعلان کیا تھا کہ وہ برازیل کے ساتھ ابتدائی معاہدے کر چکے ہیں جبکہ 26اپریل کو مذاکراتی عمل ٹوٹ چکا تھا۔ترجمان نے بتایا معاہدہ برازلین انڈسٹری کو ٹیرف یا کوٹا میں سے ایک کو منتخب کرنے کے باعث ٹوٹا۔وزارت تجارت کے مطابق برازیل المونیم انڈسٹری نے 10فیصد درآمدی ٹیرف جبکہ اسٹیل انڈسٹری نے درآمدی کوٹا سسٹم کو منتخب کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :