قومی نیٹ با ل چیمپئن شپ کل جمعہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس،اسلام آباد کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی

جمعرات 3 مئی 2018 12:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی نیٹ با ل چیمپئن شپ کلمعہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس،اسلام آباد کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان ایئرفورس، ہائرایجوکیشن کمیشن،پاکستان پولیس، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، گلگت بلتستان اور اسلام آباد شامل ہیں، چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے مقابلوں ہونگے -