والد کی سالگرہ ، گلوکارہ رابی پیرزادہ کا مری میں ہلہ گلہ

جمعرات 3 مئی 2018 12:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) لاہور میں گرمی کی شدت اور والد کی سالگرہ کا بہانہ ، گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کا مری میں ہلہ گلہ ، مال روڈ پر فیملی کے ہمراہ شاپنگ بھی کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ کے والد میجر (ر) ہمایوں پیرزادہ کی دو مئی کو سالگرہ تھی جس پر رابی پیرزادہ نے لاہور میں شدید گرمی کے باعث اس بار سالگرہ مری جا کر منانے کی زد کی جس پر فیملی کے تمام ارکان مری پہنچ گئے جہاں ہمایوں پیرزادہ نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مری کے مال روڈ پر تفریح کرنے کے ساتھ شاپنگ بھی کی ۔اس دوران وہاں تفریح کے لئے آنے والی فیملیوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتی رہیں۔

متعلقہ عنوان :