سیاسی استحکام کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا،

سی پیک ملک کی ترقی کامنصوبہ ہے، 2030ء تک پاکستان دنیا کی 20ویں معیشت بن جائے گا وزیر داخلہ، منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال کا پاکستان پلاننگ اور مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ میں تقریب سے خطاب

جمعرات 3 مئی 2018 13:43

سیاسی استحکام کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) وزیر داخلہ، منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل اور کامیابی کے لیے درست اعداد و شمار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، سیاسی استحکام کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا، سی پیک منصوبہ ملک کی ترقی کامنصوبہ ہے، 2025ء تک پاکستان 25 ویں معیشت اور 2030ء تک پاکستان دنیا کی 20ویں معیشت بن جائے گا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان پلاننگ اور منیجمنٹ انسٹیٹیوٹ میں یونیسیف کے تعاون سے بنائے گئے ٹیکنیکل سپورٹ یونٹ برائے سول رجسٹریشن اینڈ وائٹل سٹیٹکس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتی ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ قابل اعتبار ذرائع سے حاصل شدہ اعداد و شمار کسی بھی ملک میں آبادی کی شرح افرائش کے حوالے سے پیدا شدہ صحت اور تعلیم جیسے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں اموات کے اندراج کا رواج بہت کم جس کی وجہ سے ہم اموات کی وجوہات سے لا علم رہتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں کو اس بارے میں آگاہی دی جائے تاکہ وہ پیدائش اور اموات کے اندراج کو یقینی بنائیں اور ہم موت کا باعث بننے والی بیماریوں کا سدباب کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار عوامی اہمیت کے تمام منصوبوں کے لیے سود مند ثابت ہوں گے۔ منصوبہ بندی اور اصلاحات کے سیکرٹری شعیب احمد صدیقی نے بتایاکہ اس پروگرام میں یونیسیف کا معاشی اور تکنیکی تعاون حاصل رہے گا۔