گوانتنا بے جیل سے ایک اور سعودی وطن واپس

جمعرات 3 مئی 2018 14:07

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) ریاستی سلامتی کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردی کے الزامات کے تحت بدنام زمانہ امریکی جیل گوانتنا مو سے سعودی شہری احمد الدربی کو سعودی عرب منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق احمد الدربی کے رشتہ دارو ںکو مطلع کرکے اس سے ملاقات کا بھی اہتمام کیا گیا۔سعودی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ احمد الدربی پراب سعودی قوانین لاگو ہونگے۔ اسے اصلاحِ حال کیلئے محمد بن نایف سینٹر منتقل کیا جائیگا۔