حجرہ شاہ مقیم میں صفائی سے متعلق ازخود نوٹس کیس ،ْ

سیشن جج کی سربراہی میں کمیشن قائم ،ْجائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت ،ْکیس نمٹا دیا

جمعرات 3 مئی 2018 14:12

حجرہ شاہ مقیم میں صفائی سے متعلق ازخود نوٹس کیس ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے حجرہ شاہ مقیم میں صفائی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دور ان متعلقہ سیشن جج کی سربراہی میں کمیشن قائم کرکے جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حجرہ شاہ مقیم میں صفائی سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سنا ہے اب حجرہ شاہ مقیم کی گلیاں صاف ہو گئی ہیں، قبرستان کی کیا پوزیشن ہے، کیا تجاوزات ختم ہو گئی ہیں جس پر پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ قبرستان سے تجاوزات کا خاتمہ ہو چکا ہے ۔درخواستگزار نے بتایا کہ تاحال اس تصویر والی گلی میں سیوریج لائن نہیں بچھائی گئی، عدالت نے متعلقہ سیشن جج کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرتے ہوئے جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور حجرہ شاہ مقیم ازخود نوٹس نمٹا دیا۔