گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں، ماہرین طب

کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں 3 اور 4 مئی کو ایمرجنسی نافذ رہے گی

جمعرات 3 مئی 2018 15:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) کراچی میں گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے ماہرین طب نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں،ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی سے بچنے کے لیے لوگ خاص احتیاط کریں، شہری گھروں سے توباہرنکلیں تو گرمی سے بچنے کے لیے سر کو ڈھانپ کر رکھیں، گرمی میں باہر نکلیں توسایہ دار جگہ میں رہنے کی کوشش کریں،گرمی میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے،گرمی کے دوران ہلکے رنگ کے اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں ۔

(جاری ہے)

گرمی کی حدت میں اضافے کے باعث کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں 3 اور 4 مئی کو ایمرجنسی نافذ رہے گی،گرمی کی حدت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا،شہر میں ہیٹ اسٹروک ہونے کے چانسز بڑھ گئے ہیں ،جبکہ اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ نے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور محکمہ صحت نے سرکاری اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی ہیں ،جبکہ محکمہ صحت نے گرمی کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ،محکمہ صحت سندھ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردی ہے ،جبکہ محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں 3 اور 4 مئی کو ایمرجنسی نافذ رہے گی۔#