میگا پراجیکٹ پربننے والی فلم’’ڈھولا پنجاب دا‘‘ میں معمررانا،حیدرسلطان ،ریما خان،ثناء کوکاسٹ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 3 مئی 2018 15:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) میگا پراجیکٹ پربننے والی فلم’’ڈھولا پنجاب دا‘‘میںبڑی کاسٹ کوشامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق اسٹیج پروڈیوسربائواصغرعلی نے فلم ’’ڈھولا پنجاب دا‘‘بنانے کا اعلان کیا اور گزشتہ روزفلم کی کاسٹ کے حوالے سے ایک اجلاس بھی منعقدکیا گیا ،اجلاس میںفلمسٹارمعمررانا،حیدرسلطان،اربازخان،ریماخان،ثناء،خوشبو،راحیلہ آغا،اچھی خان،بے بی جان،نین شہزادی کیساتھ ساتھ کراچی سے بھی فنکاروں کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،،اس فلم کے ڈائریکٹرمحمدساجدعلی ہونگے،ایک ملاقات کے دوران پروڈیوسربائواصغرعلی کا فلم ’’ڈھولا پنجاب دا‘‘کے بارے میں کہنا تھاکہ یہ فلم میگا پراجیکٹ پربنائی جائے گی ،جس میں کاسٹ بھی بڑی لی جائے گی،انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی پنجاب کے کلچرکی بھرپورعکاسی کرتی نظرآئے گی،یہ فلم پاکستان فلم انڈسٹری کی ترقی میں اہم کردارادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :