متحدہ عرب امارات میں پاکستانی دوست پر چاقو سے حملہ کرنے پر گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 3 مئی 2018 16:38

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی دوست پر چاقو سے حملہ کرنے پر گرفتار
ابوظہبی  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات میں ایک پاکستانی شہری نے اپنے دوست پر چاقو سے حملہ کر دیا جب اُسکے دوست نے اس سے ادھار لیے ہوئے 2،000 درہم واپس کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق پولیس نے ابوظہبی عدالت کو بتایا کہ پاکستانی نے کارکن سے جھگڑے کے دوران ااسکے پیٹ پر چاقو سے حملہ کر دیا تھا ۔ پاکستانی نے کارکن کے پیٹ میں دو دفعہ چاقو سے وار کیا تھا جس سے اُسکی موت واقع ہو گئی ۔

(جاری ہے)

یہ حادثہ رواں سال کے شروع میں پیش آیا تھا جب پاکستانی اپنے دوست کارکن کے گھر اس سے اپنے پیسے واپس مانگنے آیا تھا ۔ پراسیکیوشن نے پاکستانی پر قتل کرنے کا چارج لگایا ہے ۔ پاکستانی نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے تاہم پاکستانی کا کہنا تھا کہ اُسکا اپنے دوست کو قتل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا ۔ تاہم عدالت نے کیس کا کوئی فیصلہ نہیں سنایا ۔ کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا ہے ۔ کیس اگلی سنوائی 29 جون ہو گی ۔