وزیراعلیٰ پرویزخٹک پرمتعدد ارکان اسمبلی نےعدم اعتماد کااظہارکردیا

جے یوآئی ف اور پی ٹی آئی کے 13ارکان اسمبلی کا گورنر خیبرپختونخواہ کو خط،پرویز خٹک ایوان میں اعتماد کھوچکے، وزیراعلیٰ کواعتماد کاووٹ لینے کا حکم دیا جائے۔گورنرخیبرپختونخواہ سے مطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 3 مئی 2018 16:39

وزیراعلیٰ پرویزخٹک پرمتعدد ارکان اسمبلی نےعدم اعتماد کااظہارکردیا
پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مئی 2018ء) : وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک پرعدم اعتماد کااظہار کرتے ہوئے 13ارکان اسمبلی نے گورنر خیبرپختونخواہ کو خط ارسال کر دیا ہے، وزیراعلیٰ اعتماد کھوچکے ہیں، گورنر وزیراعلیٰ کواعتماد کا ووٹ لینے کا حکم دیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علما ء اسلام ف کے رکن مفتی سید جانان سمیت 13ارکان اسمبلی نے گورنر خیبرپختونخواہ کوخط ارسال کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ ایوان میں اعتماد کھوچکے ہیں۔

خط کے متن کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک ایوان میں اعتماد کھوچکے ہیں۔جبکہ ارکان اسمبلی کی اکثریتی تعداد بھی وزیراعلی کے ساتھ نہیں ہے۔ جس کے باعث وزیراعلیٰ کی اب اسمبلی میں کوئی قانونی حیثیت نہیں رہی ہے۔گورنرخیبرپختونخواہ سے مطالبہ ہے کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کواعتماد کاووٹ لینے کا حکم دیں۔