آزادی صحافت کا عالمی دن، ٖمختلف صحافتی تنظیمو ں کی جانب سے تقریبات کا انعقاد

جمعرات 3 مئی 2018 16:49

فیصل آباد۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ، پنجاب یونین آف جرنلسٹس ، پریس کلب ، ایڈیٹرز کونسل ، کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز ،آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی ، الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن و دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام جمعرات کے روز آزادی صحافت کا عالمی دن بھر پور طریقے سے منایا گیا، اس دن کی مناسبت سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں نمائندہ صحافتی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،کانفرنسز ، مذاکروں ، مباحثوں ، ریلیوں اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مقررین نے ملک میں آزادی صحافت کی صورتحال اور صحافت کی آزادی کے راستے میں درپیش رکاوٹوں بارے اظہار خیال کیا، انہوںنے کہا کہ آزادی صحافت کا عالمی دن منانے کا مقصد پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری کیلئے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو درپیش مشکلات و مسائل سے متعلق قوم اور دنیا کو آگاہ کرنا ہے، یاد رہے کہ ’’ ورلڈ پریس فریڈم ڈے‘‘ کا آغاز 1993ء میں ہوا تھا جس کی باقاعدہ منظوری اقوام متحدہ کے ادارے جنرل اسمبلی نے دی تھی۔