جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کا بچے کو اس کی ماں کے حوالے کرتے ہوئے انہیں تین لاکھ روپے کے مچلکے ناظر کے پاس جمع کرانے کا حکم

جمعرات 3 مئی 2018 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے بچے کو اس کی ماں کے حوالے کرتے ہوئے انہیں تین لاکھ روپے کے مچلکے ناظر کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو بچہ حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے درخواست گزار ماں مہوش کاشف کو بچہ حوالہ کرتے ہوئے انہیں تین لاکھ روپے کے مچلکے عدالتی ناظر کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا ۔

عدالت کا کہنا تھا کہ بچے کو جب بھی پیش کرنے کا حکم دیا جائے تو اسے پیش کیا جائے ۔

(جاری ہے)

عدالت کا مزید کہنا تھا کہ اگر بچے کو پیش نہیں کیا تو درخواست گزار مہوش کاشف پر تین لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ دوسری جانب نوید نصیر اور ان کی اہلیہ روہی ناز کا کہنا تھا کہ درخواست گزار مہوش کاشف کے شوہر سے ان کا معاہدہ ہوا تھا ، جس میں یہ طے پایا تھا کہ بچے کی پیدائش کے بعد اسے ہمارے حوالے کیا جائے گا ۔ معاہدے میں یہ بھی طے پایا تھا کہ بچے کا پیدائش کے بعد ان کی اصل والدین سے کوئی تعلق نہیں ہو گا جبکہ اس کے اصل والدین پیدائش کے بعد کبھی بھی بچے کی حوالگی کا دعوی نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :