صومالیہ،بین الاقوامی ریڈ کراس کی جرمن خاتون کارکن اغوا،کارکن کے اغوا پر گہری تشویش،رہائی کیلئے بھرپور کوششیں جاری

جمعرات 3 مئی 2018 17:44

موغا دیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کی ایک جرمن خاتون کارکن کو اغوا کر لیا گیا،ریڈ کراس کوکارکن کے اغوا پر گہری تشویش اور اس کی رہائی کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابقصومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کی ایک جرمن خاتون کارکن کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

ریڈ کراس نے کہا ہے کہ اسے اپنی اس کارکن کے اغوا پر گہری تشویش ہے اور اس کی رہائی کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ صومالیہ میں غیر ملکیوں کے اغوا کے واقعات بار بار دیکھنے میں آتے ہیں۔ کئی واقعات میں ایسے جرائم کی وجوہات غربت، بھوک اور فعال ریاستی ڈھانچے کی عدم موجودگی ہوتی ہیں جبکہ اس افریقی ملک میں الشباب نامی دہشت گرد تنظیم بھی بہت فعال ہے۔